آئی سی ایم اے پاکستان کا بی آئی ای کے پوزیشن ہولڈرز کے لیے 2 کروڑ روپے سے زائد وظائف کا اعلان

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)آئی سی ایم اے پاکستان کا بڑا اعلان ,بی آئی ای کے پوزیشن ہولڈرز کے لیے 2 کروڑ روپے سے زائد وظائف تفصیلات کے مطابق آئی سی ایم اے پاکستان کی جانب سے سندھ کی تاریخ میں پہلی بار بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی (بی آئی ای کی) کے تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کے لیے 2 کروڑ روپے سے زائد وظائف کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایچ ایس سی پارٹ-II (سالانہ امتحان 2025) کی انعامی تقسیم کی تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی سی ایم اے پاکستان عامر اعجاز خان، چیئرمین بی آئی ای کے فقیر محمد لاکو، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد عباس بلوچ اور سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ شہاب قمر انصاری سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر اعجاز خان نے کہا کے یہ وظائف ہمارے اٴْس مشن کی عکاسی کرتے ہیں جس کے تحت ہم میرٹ کو سراہتے ہیں، صلاحیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور پاکستان کے مستقبل کے قائدین کو تیار کرتے ہیں۔

تعلیم میں سرمایہ کاری روشن اور مضبوط مستقبل کی ضمانت ہے۔چیئرمین بی آئی ای کے فقیر محمد لاکو اور سیکریٹری محمد عباس بلوچ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ صوبے میں تعلیم کے مستقبل کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔