نوجوانوں کودماغی نشوونما کے کھیلوں میں حصہ لینا چاہئے، عبداللہ میمن

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)کمانڈر اسکولنگ سسٹم اینڈ کالج سپرہائی وے پرگیمنگ زون کا افتتاح کردیا گیا۔ ریموٹ کنٹرول سے کار ریسنگ کا خوبصورت ٹریک بنایا گیا ہے۔کمانڈر ر ذوالفقار میمن، عبداللہ میمن، شگفتہ ذوالفقار، رانا شہریار، احسان اللہ خان، احمد چوہان و دیگر سوشل ورکرز نے شرکت کی۔ گیمنگ زون کے اونر عبداللہ میمن نے کہا کہ پاکستان میں پہلے آر سی گیمنگ زون کا افتتاح کردیا ہے۔

نوجوانوں کو جسمانی نشوونما کے ساتھ دماغی نشوونما کے کھیلوں میں بھی حصہ لینا چاہئے۔ یہ ٹرینڈ پہلی بار کراچی لے کرآیا ہوں۔

(جاری ہے)

بچے ، نوجوان، خواتین اور بزرگ شوق سے کھیلتے ہیں۔ عوام آئیں اور یہاں مختلف گیمز سے لطف اندوز ہوں بہت مزہ آئے گا۔ شگفتہ ذوالفقار نے کہا کہ یہاں شوٹنگ رینج بھی ہے ۔ اسکول کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی کرائی جاتی ہیں۔

رانا شہریار، احسان اللہ خان، احمد چوہان و دیگر سوشل ورکرزکو اسکول کا دورہ کرایا گیا۔ مہمانان خصوصی نے اسکول میں دی جانے والی سہولیات کوسراہا اور امید ظاہر کی آگے چل کر یہ اسکول بہت ترقی کرے گا۔ آئی ٹی اور اے آئی کے ذریعے نوجوانوں کو جدید تکنیک سکھائی جارہی ہیں۔پاکستان اور سندھ کی ثقافت پر مبنی خوبصورت ہالز بھی اسکول کا حصہ ہیں۔