واشنگٹن‘ محسن نقوی کی ڈائریکٹر ایف بی آئی سے ملاقات، انسداد دہشتگردی تعاون پر تبادلہ خیال

ہفتہ 27 ستمبر 2025 13:51

واشنگٹن‘ محسن نقوی کی ڈائریکٹر ایف بی آئی سے ملاقات، انسداد دہشتگردی ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن ڈی سی میں ڈائریکٹر فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) سے ملاقات کی، اس دوران غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشت گردی کے امور پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل سے ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور افسروں کے تبادلے کے پروگرامز پر تعاون کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل کی پیشہ ورانہ مہارت اور وژن انہیں کام کرنے کے لیے ایک بہترین پارٹنر بناتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی کے تعاون کی طویل تاریخ ہے، پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے امریکا کا فرنٹ لائن اتحادی رہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان صدر ٹرمپ کے دوسرے دور حکومت میں تعلقات میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔2 روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات ہوئی تھی۔