سانگلہ ہل، میرے حلقہ کے ہر گاں میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، چوہدری برجیس طاہر

ہفتہ 27 ستمبر 2025 15:12

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) میرے لیڈر میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو پروموٹ کیا ہے اور سیاست کے تمام اصولوں میں ہمیشہ خدمت کو ہی ترجیح دی ہے اور میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق میرے حلقہ این اے 111 کے ہر گاؤں ہر قصبہ اور قریہ قریہ گلی گلی میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے سوئی گیس کنکشن اوپن ہوتے ہی جہاں جہاں سوئی گیس نہیں وہاں وہاں سوئی گیس پہنچانا اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے چک نمبر 5 آر بی میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ سہولت میرے حلقہ کی تمام ماوں بہنوں کیلئے گھریلو آسائش کا باعث بنانے کیلئے دی جا رہی ہے اور میری خدمت انسانیت کے جذبے کا یہ سلسلہ نہ کبھی رکا ہے اور نہ ہی رکے گا انہوں نے کہا کہ چک نمبر 5 آر بی کے عوام سے میرا یہ وعدہ تھا کہ جیسے ہی سوئی گیس کنکشنوں سے پابندی ختم ہوگی میں اہل دیہہ کا یہ مطالبہ پورا کروں گا اور آج میں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے کبھی تھانے کچہری کی سیاست کو فروغ نہیں دیا اور میرے حلقہ میں خود کو عوامی خدمتگار کہنے والے حوش کے ناخن لیں اور انتقامی سیاست اور جبر و ظلم سے باز رہیں ورنہ ان کے پول کھولنے میں کوئی آر نہیں سمجھوں گا اور اگر میں نے ان کی اوقات بتانا شروع کر دی ان کو منہ چھپانے کو جگہ نہیں ہوگی لہذا مخالفین اپنی چرب زبانی سے باز رہیں اور خدمت کی سیاست کریں بعدازاں چک نمبر 5 آر بی کے عوام نے چوہدری محمد برجیس طاہر اور ان کے رفقا کا فقیدالمثال استقبال کیا اور گاں میں سوئی گیس کی فراہمی پر ان کا اور مسلم لیگ ن کے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔