ئ*بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دو مختلف حادثات میں11 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہو گئے

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:30

خ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دو مختلف حادثات میں11 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پہلا حادثہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پیش آیا جہاں کراچی سے پنجگور آنے والی کوچ ایرانی تیل اور ڈیزل سے لدی گاڑی سے ٹکرا گئی ۔جس کے نتیجے میں کوچ میں آگ لگ گئی جس سے دونوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

(جاری ہے)

حادثے میں 8 افراد جاں بحق ، 3 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں 6 کا تعلق خضدار سے تھا ۔دوسرا حادثہ پشین کی تحصیل خانوزئی میں پیش آیا جہاں کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کوچ گاڑی سے ٹکرا گئی حادثے میں 3 افراد جاں بحق 25 زخمی ہو گئے،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے