افغان ٹی وی کلب لورالائی نے روزالدین خان جوگیزئی فٹ بال ٹورنامنٹ میںایک کے مقابلہ میں دو گول سے میچ اپنے نام کرلیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:50

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) 4ڈسٹرکٹ روزالدین خان جوگیزئی فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک شاندار فٹ بال میچ انور شہید فٹ بال کلب قلعہ سیف اللہ بمقابلہ افغان ٹی وی فٹبال کلب لورالائی کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ افغان ٹی وی کلب لورالائی نے ایک کے مقابلہ میں دو گول سے یہ میچ اپنے نام کرلیا اس میچ کے مہمان خصوصی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محیب اللہ بلوچ تھے مہمان خصوصی کی گروانڈ آنے پر شاندار استقبال کیا گیا کے بعد دونوں ٹیموں سے سے تعارف کرے گیا اس میچ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر ولی کاکڑ،ڈی ایف کے صدرانعام اللہ کاکڑ،سردار شمس نیازی،ٹورنامنٹ کیمٹی کے بچھو فٹبلر،صحافی روزی خان ملازئی،نے شرکت کی میچ کے مہمان خصوصی چیف آفیسر محیب اللہ بلوچ نے ٹورنامنٹ کے ختم پر خطاب کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کے کھیلاڑیوں کو شاندار میچ کھیلانے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہیکھیلوں کے فروغ اورنوجوانوں کی حوصلہ افزاء کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے انیوں نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اوراسپورٹس کی ترقی کیلئے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے اقدامات کررہی یے بحیثیت چیف آفیسر وہ اسپورٹس سے وابستہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی یرممکن حوصلہ افزاء کرینگے تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ سے علاقے صوبے اورملک کا نام روشن کریں آخر میں مہمان خصوصی نے ونر ورنر کے دونوں ٹیموں کے کھیلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کی? اور ٹورنامنٹ کیمٹی کے لیے نقد 50000 ہزار روپے دینا کا اعلان کیا گروانڈ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھے۔