چٹان کلب لیہ نے آل پاکستان چیف منسٹر فٹ بال ٹورنامنٹ 2025 جیت لیا

اتوار 28 ستمبر 2025 12:40

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)چٹان کلب لیہ نے آل پاکستان چیف منسٹر فٹ بال ٹورنامنٹ 2025 جیت لیا۔ فائنل پاکستان ریلوے کو پنلٹی ککس پر شکست کا سامنا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی تھے جہنوں نے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ٹورنامنٹ میں اول آنے والی ٹیم چٹان کلب لیہ کو ایک لاکھ نقد انعام بمعہ ونر ٹرافی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستان ریلوے کی ٹیم کو 50 ہزار روپے نقد بمعہ رنر اپ ٹرافی سے نوازا گیا۔ اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے اراکین محسن علی چوہدری اور احمد رف (میچ کمیشنر), پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل مجاہد اللہ ترین، سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری شوکت علی خان،ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم فیصل آباد کے صدر رانا محمد اشرف خان (فیصل آبادی)، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سید مبقل حسین نقوی، ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن بھکر کے صدر رانا محمد اشرف خان اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لیہ کے صدر طارق رشید کے شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گورنمنٹ کالج لیہ کی فٹ بال میں چٹان کلب لیہ اور پاکستان ریلوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں چٹان کلب لیہ نیپاکستان ریلوے کو 5-6 پنلٹی ککس سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ کھیل کے پہلے کے اختتام تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہی۔کھیل کے دوسرے ہاف میں پاکستان ریلوے فٹ بال ٹیم نے بدر الدین کے گول کی بدولت سبقت حاصل کی جسکو کھیل کے آخری لمحات میں چٹان فٹبال کلب کے پلئیر شان نے فری کک پر گول کر کے مقابلہ 1 -1 گول سے برابر کر دیا جومقررہ وقت تک جاری رہا۔میچ کے فاتح کے فیصلہ کرنے کے لئے پینلٹی ککس لگائی گئی جس میں چٹان فٹبال کلب لیہ نے 4 سے مقابلے 5 گول سے فتح حاصل کی۔