ٹرمپ (آج) وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کرینگے

اتوار 28 ستمبر 2025 20:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی (آج)پیرکو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات ہو گی۔

(جاری ہے)

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات کا مقصد جنگ بندی معاہدے کا فریم ورک طے کرنا ہے۔ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پوسٹ میں مشرقِ وسطی کے بحران میں پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ خاص ہونے والا ہے، سب تیار ہیں۔