صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاکستانی باکسر سمیر خان کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد

پیر 29 ستمبر 2025 15:06

صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاکستانی باکسر سمیر خان کو تاریخی کامیابی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی باکسر سمیر خان کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سمیر خان کی جیت قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے، سمیر خان نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا، نوجوان باکسر کی محنت، عزم اور جذبہ قابل تعریف ہے۔