آغا خان یونیورسٹی کے سکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری کے سابق طلبہ کا ہیوسٹن میں اجتماع

پیر 29 ستمبر 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) آغا خان یونیورسٹی کے سکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری، پاکستان کے نمایاں سابق طلبہ کا یادگار اجتماع امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر 1983 سے 2017 تک کی کلاسز کے 60 سے زائد فارغ التحصیل طلبہ نے شرکت کی۔ اجتماع کا مقصد پرانے ساتھیوں سے دوبارہ ملاقات، پیشہ وارانہ اور ذاتی کامیابیوں کا جشن منانا اور یونیورسٹی سے وابستگی کو تازہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

تقریب میں آغا خان یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے سابق طلبہ پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی کے مشن میں متحرک شراکت دار بنے رہیں۔ تقریب میں دیگر اہم شرکاء میں ڈاکٹر زینت سلیمان، ریجنل سی ای او، آغا خان ہیلتھ سروسز، مشرقی افریقہ، زہرہ سمعانی گلوبل چیف ایڈوانسمنٹ آفیسر، ڈائریکٹر گلوبل المنی افیئرز نکہت کامران اور ڈائریکٹر المنی افیئرز عبد الحق وحدنہ شامل تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے یونیورسٹی سے وابستہ اپنی یادیں تازہ کیں اور آئندہ بھی ایسے اجتماعات کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔