
پاکستان میں سیلاب سے محصولات میں کمی ہو گی نہ بڑا معاشی نقصان، آئی ایم ایف کا اندازہ
منگل 30 ستمبر 2025 14:09

(جاری ہے)
بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے ایک مقامی ہوٹل میں الگ الگ ملاقاتوں کے دوران آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ معاشی نقصانات کے اپنے ابتدائی تخمینے شیئر کیے۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف ٹیم نے مشاہدہ کیا کہ ابتدائی ان پٹ کی بنیاد پر کوئی خاص معاشی نقصان نہیں ہوا۔
تاہم آئی ایم ایف نے کہا کہ وہ نقصان کی تشخیص کی رپورٹ کا انتظار کرے گا۔ آئی ایم ایف نے بھی ٹیکس محصولات پر سیلاب کا کوئی اثر نہیں دیکھا ہے۔ سیلاب کے اثرات کے بارے میں آئی ایم ایف کے مشاہدات وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر سے جائزہ اجلاسوں کے دوران سیلاب کے اثرات پر غور کرنے کی درخواست کے بعد سامنے آئے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ حکومت سیلاب سے متعلق اخراجات کو ہنگامی پول سے پورا کر سکتی ہے اور ہوسکتا ہے اسے اضافی وسائل کی ضرورت نہ پڑے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات 25 ستمبر کو شروع ہوئے اور 8 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ ان مذاکرات کا کامیاب اختتام دو قسطوں کے اجراء کی راہ ہموار کرے گا۔یہ قسطیں دو مختلف قرضوں کے پروگراموں کے تحت مجموعی طور پر 1.2بلین ڈالر سے زیادہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا اندرونی اندازہ یہ بھی تھا کہ معاشی ترقی پر سیلاب کا کوئی بڑا اثر نہیں پڑے گا۔ذرائع نے مزید کہا کہ حکومت نے 4.2 فیصد شرح نمو کا ہدف مقرر کیا ہے اور اسے اب بھی 3.7 فیصد سے 4 فیصد تک حاصل کرنے کی توقع ہے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق کل معاشی نقصانات کا تخمینہ تقریباً 360 ارب روپے یا معیشت کے حجم کا 0.3 فیصد ہے اور جی ڈی پی کی شرح نمو اب بھی 4 فیصد کے لگ بھگ رہ سکتی ہے۔فصلوں کے بڑے نقصان کا تخمینہ نہ لگانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ چاول اور گنے کی بوائی ابتدائی تخمینہ سے زیادہ رقبہ پر ہو ئی ہے اور اس سے بھی فصلوں کے نقصان کے اثرات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ ذرائع نے کہا کہ کرنٹ اکاو?نٹ خسارہ بھی تخمینہ سے زیادہ نہیں بڑھے گا کیونکہ سیلاب کی وجہ سے درآمدات کی کوئی اضافی ضرورت پیش نہیں آتی۔تاہم آئی ایم ایف نے ابھی تک اقتصادی ترقی، درآمدات اور کرنٹ اکاو?نٹ خسارے کے بارے میں اپنے تخمینے کا اشتراک نہیں کیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے باہر کار بم دھماکہ، کم از کم 10 افراد ہلاک
-
پشین سٹاپ پر بم دھماکے میں سات افر اد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے، کوئٹہ پولیس
-
صدرِمملکت آصف علی زرداری کی کوئٹہ میں فتنہ الخوارج کے خودکش حملے کی مذمت،بروقت اور موثر کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت پر اسد عمر نے وزیراعظم سے 7 سوالات پوچھ لیے
-
غزہ: ٹرمپ کے امن منصوبے کا مسلم، عرب اور مغربی ممالک کی جانب سے خیرمقدم
-
وزیرصنعت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کا 10 واں اجلاس، نئی درخواستوں کا جائزہ لیا
-
مراکش میں 'جین زیڈ‘ کے مظاہروں کے دوران گرفتاریاں
-
ہم جنسی پرستی اور دیگر الزامات پر رجب بٹ کا ردعمل آگیا
-
کوئٹہ دھماکہ؛ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 2 ایف سی جوان زخمی
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور
-
افغانستان: طالبان نے غیر معینہ مدت کے لیے انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی
-
خواجہ آصف کا افغانستان سے متعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے‘جے یو آئی ( س)
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.