سندھ ہائی کورٹ نے گرفتار 3 مبینہ را ایجنٹس کی ضمانت منظور کرلی

منگل 30 ستمبر 2025 17:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) سندھ ہائی کورٹ نے گرفتار 3 مبینہ را ایجنٹس کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں مبینہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیئے کراچی میں شہری کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کے وکیل عمران میئو ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ پولیس کی جانب سے پہلے کیس اے کلاس کردیا گیا تھا۔

ملزمان 2022 سے جیل میں ہیں، کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔ عدالت نے نے گرفتار 3 مبینہ را ایجنٹس کی ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

ملزمان میں طلعت اقبال، شیراز اور صبغت اللہ شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو فی کیس 3، 3 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کو شہری شاہد غنی کے قتل کے لئے ٹارگٹ بیرون ملک ہینڈلرز نے دیا تھا۔ را ایجنٹس کو دہشتگردی کے لئے فنڈز بھی بیرون ملک ہینڈلرز نے فراہم کئے۔ بیرون ملک را ایجنٹ کے کوڈ نام باس اور عہدہ فرسٹ کمانڈ ہے۔ دوسری را ایجنٹ کا کوڈ نام نانا پت سرینہ اور عہدہ سیکنڈ کمانڈ ہے۔ ملزمان کیخلاف بارودی مواد، غیر قانونی اسلحہ اور دہشتگردی کے لیے فنڈنگ کے مقدمات بھی درج ہیں۔