Live Updates

قومی کھلاڑیوں کے غیرملکی لیگز کھیلنے کے این او سی معطل

این او سی معطلی کا فیصلہ بھارت سے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد کیا گیا

منگل 30 ستمبر 2025 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے این او سی معطل کر دیئے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

این او سی معطلی کا فیصلہ بھارت سے ایشیاء کپ کے فائنل میں شکست کے بعد کیا گیا۔فیصلے سے بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف متاثر ہوں گے۔پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے۔بگ بیش لیگ کا آغاز 14دسمبر سے ہوگا جو 25 جنوری تک جاری رہے گی۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات