ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے کا امکان

منگل 30 ستمبر 2025 23:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہےگا جبکہ زیریں/وسطی سندھ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم زیریں/وسطی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش سندھ میں سکرنڈ 41، پڈعیدن 29، ٹنڈو جام اور کراچی 03، شہید بینظیر آباد02، میر پور خاص میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت تربت 44، لسبیلہ 43، سبی 42، موہنجو داڑو میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے آج اور کل زیریں سندھ میں بعض مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔