مہمند ،امبار نیپرائٹ پہاڑ تنازعہ، سپریم کورٹ نے سور تنگی مائننگ کمپنی کا موقف تسلیم کرلیا، خان مائننگ کمپنی کے دعوے مسترد

منگل 30 ستمبر 2025 19:10

غلنئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) ضلع مہمند تحصیل امبار نیپرائٹ پہاڑ تنازعہ، سپریم کورٹ نے سور تنگی مائننگ کمپنی کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے خان مائننگ کمپنی کے دعوے مسترد کردئیے۔ سپریم کورٹ کا سور تنگی مائننگ کمپنی کی قانونی فتح در اصل امبار کے غریب لوگوں کی جیت ہے۔ روزگار شروع ہوگا، مقامی گھرانوں کو کمیشن اور حکومت کو کروڑوں روپے کا ٹیکس ملنے لگے گا۔

ترجمان سورتنگی مائننگ کمپنی ۔ قبائلی ضلع مہمند تحصیل امبار آدم کور کے ملکیت نیپرائٹ پہاڑ تنازعہ کے بارے میں سورتنگی مائننگ کمپنی کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق معروف سماجی و کاروباری شخصیت حاجی میراویس مہمند کی زیر قیادت کام کرنے والی سور تنگی مائننگ کمپنی نے 30 ستمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں خان مائننگ کمپنی کے خلاف جاری قانونی جنگ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں خان مائننگ کمپنی کے تمام دعوے مسترد کرتے ہوئے سور تنگی مائننگ کمپنی کے مقف کو درست قرار دیا۔ یہ فیصلہ ایک مرتبہ پھر قانون کی بالادستی اور انصاف کی فتح ثابت ہوا ہے۔اس موقع پر حاجی میراویس مہمند نے قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم پہلے بھی سور تنگی مائننگ کمپنی کے ساتھ کھڑی تھی اور اب بھی کھڑی ہیں، انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے بھی قوم کے اس اعتماد کی تائید اور توثیق کر دی ہے۔کمپنی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کے قانونی نظام پر مکمل اعتماد رکھتے ہوئے، قومی ترقی، شفاف سرمایہ کاری اور مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھا جائیگا۔