کل پاکستان اجتماع عام جماعت اسلامی کے انتظامات کے لیے شعبہ جات اور ناظمین کی تشکیل کا عمل مکمل

نائب امیر جماعت اسلامی و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

منگل 30 ستمبر 2025 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کے انتظامات کے لیے مختلف شعبہ جات اور ان کے ناظمین کے تقرر کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ نائب امیر اور ناظم اجتماع لیاقت بلوچ نے ناظمین شعبہ جات کی تقرری کی منظوری دی ہے ۔اکیس ، بائیس اور تئیس نومبر کو مینارپاکستان تلے گریٹر اقبال پاک میں ہونے والے تاریخ ساز اجتماع کے انتظامی امور کے لیے 35 شعبہ جات تشکیل دیے گئے ہیں۔

نائب ناظم اجتماع عام ضیاء الدین انصاری جب کہ ناظمہ اجتماع عام خواتین کیمپ ثمینہ سعید (نائب قیمہ حلقہ خواتین) ہوں گے۔ ناظم شعبہ نقشہ، تکنیکی امور/فراہمی بجلی انجینئر اخلاق احمد، ناظم مالیات مرکزی سٹور نذیر احمد جنجوعہ، ناظم طعام، تقسیم طعام خالد احمد بٹ، ناظم خواتین کیمپ احمد سلمان بلوچ، ناظم اسٹیج خلیق احمد بٹ، ناظم پنڈال عبدالرشید مرزا، ناظم سائونڈ سسٹم ہارون الرشید، ناظم فراہمی سامان مظہر محمود صدیقی، ناظم میڈیا (الیکٹرانک، پرنٹ) شکیل احمد ترابی ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ناظم سوشل، ڈیجیٹل میڈیا سلمان شیخ، ناظم آئی ٹی، کمیونیکیشن/کلوز سرکٹ میاں خبیب نذیر، ناظم تعمیرات/بحالی سید خالد حسین بخاری، ناظم پارکنگ/فراہمی ٹرانسپورٹ شمس الرحمن سواتی، ناظم استقبالیہ محمد عثمان افضل (شمالی لاہور)، ناظم میڈیکل کیمپ ڈاکٹر زاہد لطیف، ناظم حفظان صحت/صفائی سید علی ارتضیٰ حسنی (لاہور غربی)، ناظم واٹر سپلائی (واسا امور) ملک محمد الیاس، ناظم فراہمی آب (پینے کا صاف پانی، الخدمت سے کوآرڈینیشن) فیاض احمد فیضی، صدر/سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن لاہور انجینئر احمد حماد رشید/ڈاکٹر اعجاز نذیر، ناظم بیت الخلا چودھری محمد شوکت، ناظم وضو خانے انجینئر سطوت کلیم، ناظم صلوٰة/دینی ماحول مولانا مختار احمد سواتی، ناظم سیکیورٹی تاج علی شاہ، ناظم تزئین و آرائش/اجتماع گاہ مولانا محمد افضل (جمعیت طلبہ عربیہ) ہوں گے۔

لیاقت بلوچ نے ناظم پبلسٹی لاہور شہر حسان بن سلمان (وسطی لاہور)، ناظم فراہمی کارکنان ڈاکٹر بابر رشید، ناظم ٹینٹ سروس/ فرنیچرز وقاص احمد بٹ، ناظم اسٹالز اعجاز تنویر (بزنس فورم)، حافظ محمود احمد، ناظم معززین، خواص انکلوژر رانا عبدالوحید، ناظم مرکزی کیمپ عمران ظہوری غازی، ناظم رضاکاران/اجتماع گاہ رہنمائی حسن بلال ہاشمی (اسلامی جمعیت طلبہ)، ناظم مہمان امور خارجہ (انتظامی امور) رضی محمد ولی، سمیع الحق شیرپائو، عبدالقدوس منہاس، ناظم امور خارجہ/بیرونی امور آصف لقمان قاضی، ناظم ملک گیر پبلسٹی/کوآرڈی نیشن رسل خان بابر، ناظم رابطہ خواش و معززین انجینئر خالد عثمان/ محسن بشیر، ناظم منصورہ کیمپ حافظ سیف الرحمن، سید لطیف الرحمن شاہ، ڈاکٹر عنایت الرحمن، احمد فرحان اسلم سلیمی کو مقرر کیا ہے۔