آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی فتح کروز میزائل 4 کا کامیاب تجربے کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکو مبارکباد

منگل 30 ستمبر 2025 23:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے فتح کروز میزائل 4 کا کامیاب تجربے کرنے پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکو دلی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اطمینان کی بات یہ ہے کہ فتح4 کروز میزائل 750 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان کی اس کامیابی سے پاک فوج کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوا،مضبوط پاک فوج جنوبی ایشیاء میں امن کی ضامن ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آج ہندوستان کے ایوانوں میں مردنی چھا گئی ہے،پاکستان کی عسکری کامیابیوں سے کشمیری عوام کے چہرے دمک اٹھتے ہیں۔