روس کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی مذمت

ہم ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، روسی سفارت خانہ

بدھ 1 اکتوبر 2025 05:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)کوئٹہ کے مشرقی علاقے میں ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب خودکش دھماکے پر روس نے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔روسی سفارت خانے نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کی نشاندہی کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔بیان میں متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔