پاکستان کا اقوام متحدہ سے 565 ارب 70 کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ

پاکستان نے اقوام متحدہ میں 2035 تک کیلئے نئے قومی ماحولیاتی اہداف جمع کرا دیئے

بدھ 1 اکتوبر 2025 05:15

پاکستان کا اقوام متحدہ سے 565 ارب 70 کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)پاکستان نے اقوام متحدہ کو 2035ء تک کے نئے قومی ماحولیاتی اہداف بتا دیئے،مقصد کے حصول کیلئے 565 ارب 70 ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ بھی کردیا۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق 2035 تک پاکستان کاربن کا اخراج 2559 سے کم کرکے 1280 ملین ٹن تک لے آئے گا، کاربن کے اخراج میں اپنے وسائل سے 17 فیصد کمی کی جائے گی جبکہ 35 فیصد کمی 565ارب 70 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ اور ٹیکنالوجی فراہمی سے مشروط ہے۔اگلے 10 سال کے دوران پاکستان میں 38 ہزار میگاواٹ قابل تجدید اور صاف توانائی کی شمولیت متوقع ہے۔ دستاویز کے مطابق پاکستان میں 2030 تک 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی، 3 ہزار الیکٹرک چارچنگ اسٹیشنز قائم کرنا بھی اہداف میں شامل ہے۔