سرینگر، بھارت کا قومی ترانہ بجائے جانے کے دوران کھڑا نہ ہونے پر 15شائقین گرفتار

بدھ 1 اکتوبر 2025 12:45

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں سرینگر میں ایک میچ کے موقع پر بھارت کا قومی ترانہ بجانے جانے کے دوران کھڑا نہ ہونے 15 کشمیری شائقین کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے منگل کی شام سرینگر میں پولیس فٹ بال ٹورنامنٹ میں بھارت کا قومی ترانہ بجانے پر کھڑانہ ہونے پر پندرہ تماشائیوں کو گرفتار کرلیا ۔ حکام نے بتایا کہ پولیس فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی آئے تھے۔ پروٹوکول کے مطابق تقریب کے دوران بھارت کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ تاہم کوٹھی باغ پولیس سٹیشن کے اہلکاروں نے قومی ترانے کے دوران کھڑا نہ ہونے پر 15شائقین کو گرفتارکرلیا ۔