Live Updates

وزیر مملکت برائے مذہبی امور سے فرانس کے سفیر کی ملاقات ، حالیہ سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار

بدھ 1 اکتوبر 2025 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی سے فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے بدھ کوملاقات کی جس میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانسیسی سفیر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔

وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نےکہا حکومت پاکستان نے اقلیتوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب اور وفاق میں اقلیتی ارکان کو کابینہ میں نمائندگی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کمیشن برائے اقلیت کے قیام سے اقلیتوں کے مسائل کے حل میں آسانی ہوگی۔پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی تہوار حکومتی سطح پر منائے جاتے ہیں۔

اقلیتوں کو پاکستان مین اپنے مذہب اور رواج کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ فرانسیسی سفیر نے کہا کہ اقلیتوں کی بہتری کیلئے پاکستان کی معاونت کیلئے تیار ہیں۔پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے مذہبی ورثے کے تحفظ اور بحالی کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات