عوامی خدمت اور اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا میری ترجیحات میں شامل ہے، نوابزادہ جمال خان رئیسانی

بدھ 1 اکتوبر 2025 14:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے جماعت اہلسنت بلوچستان کے صوبائی امیر صاحبزادہ پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی نے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال، مذہبی ہم آہنگی، عوامی مسائل اور امن و استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مذہبی رواداری اور مثبت سیاسی کردار ہی بلوچستان اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے۔رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ عوامی خدمت اور اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی نے نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔