Live Updates

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے ،محمد سلیم عطاری

بدھ 1 اکتوبر 2025 15:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4روپے 7 پیسے اورڈیزل کی قیمت میں 4روپے 4پیسے اضافہ کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 268روپے 68پیسے اورڈیزل 276روپے 81 پیسے ہوگئی ہے ہم اس ردوبدل کو مستر دکرتے اوریہ سمجھتے ہیں کہ یہ ظالمانہ اقدام ہے اورحکومت سے اپیل کرتے ہیں حالیہ اضافہ کو فی الفورواپس لے کر قیمتیں کم کی جائیں۔

محمدسلیم عطاری نے کہاکہ کیا حکمران عوامی مسائل سے واقف نہیں کیا انہیں موجودہ مہنگائی کا اندازہ نہیں ہی کیا انہیں اندازہ نہیں کہ ملک اس وقت سیلاب کی زدمیں ہی پہلے ہی اشیاء خوردونوش،ادویات، ٹرانسپورٹ کے کرائے، گیس ،بجلی کے اضافی بلزنے عوام اورکاروباری طبقہ کی کمرتوڑدی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسائل کو مزیدبڑھادے گاکیوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ کا اًثر تمام چیزوں پرپڑتاہے۔

(جاری ہے)

محمدسلیم عطاری نے کہاکہ یہ بات بھی حکمران اوراپوزیشن جماعتوں کے لیے توجہ طلب ہے عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں غربت کی شرح 42.4فی صد ہے جبکہ بے روزگاری کی شرح 7.5فی صد تک پہنچ چکی ہے جس میں اضافہ ہورہاہے لوگ صحت تعلیم،پانی،بجلی،گیس جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے،بلند وبانگ دعویٰ کرنے کے بجائے حکومت عوامی سروے کرکے اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ مل کرعوامی مشکلات کا حل تلا ش کرے اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات