کوہستان اپر، چین کی یوم آزادی کی تقریب نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:03

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) کوہستان اپر کے کس کیمپ میں چین کی یوم آزادی کی تقریب نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طارق علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، جنرل منیجر ڈی ایچ پی پی، پاک فوج کے افسران اور اہلکار شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران چینی جوانوں اور پاک فوج کے جوانوں نے سلامی پیش کی، دونوں ممالک کے قومی پرچم لہرائے گئے اور کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر پاک چین دوستی کے نعروں سے کس کیمپ گونج اُٹھا۔ یہ تقریب پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور تعاون کے مضبوط تعلقات کی عکاس تھی۔ شرکا نے چین کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔