Live Updates

جماعت اسلامی نے کراچی کے بعد فیصل آباد میں بھی بنوقابل پروگرام شروع کرنے کااعلان کردیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء)جماعت اسلامی نے کراچی کے بعد فیصل آباد میں بھی بنوقابل پروگرام شروع کرنے کااعلان کردیا۔ نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروانے کے بعد انھیں روزگارمیں معاونت فراہم کی جائے گی۔ رجسٹریشن کا آغازکردیاگیا۔حافظ نعیم الرحمن10اکتوبرکو افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔ ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماںبٹ نے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی آبادی کا 65 فیصدنوجوان قومی اثاثہ ہیں ، اس قومی اثاثے کو ضائع ہونے سے بچانے اور قوم کی ترقی کیلئے ہمیں جماعتی، مذہبی اورمسلکی تفریق سے بالاترہوکراقدامات کرنا ہوں گے ۔

انہوںنے کہاکہ بنو قابل پروگرام ایک انقلابی پروگرام ہے ۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کا آئی ٹی کی جانب رجحان اور ان کا جذبہ پاکستان کے لیے امید کی کرن ہے، نوجوان اس پروگرام میں اپنا نام اور مقام بنا کر آئی ٹی کے میدان میں انقلاب برپا کریں گے او اپنے اور اپنے خاندان کے خوشحالی کے لیے قدم بڑھائیں گے ۔ میٹرک میں ہر سال لاکھوں بچے فارغ ہوتے ہیں اور ان کا مستقبل ضائع ہو جاتا ہے۔

مفت آئی ٹی کورسز مکمل کر کے کے نوجوان دنیا بھر میں جا کر اپنی تعلیم کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ گھربیٹھے باعزت روزگار کما سکیں گے جوملکی زرمبادلہ میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنو قابل پروگرام دوسال قبل کراچی سے شروع کیا گیا تھاجس کا مقصد نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کراو کر انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم ، صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،اگر ریاست اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی تو ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر غریب گھرانوں کے لیے تعلیم کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات