بلوچستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کوئٹہ میں 13 اور 14 اکتوبر کو منعقد ہوں گے، میر طارق بگٹی

بدھ 1 اکتوبر 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے صدر میر طارق بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کوئٹہ میں 13 اور 14 اکتوبر کو منعقد ہوں گے، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو کراچی میں ایک سال تک اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی، جہاں وہ تجربہ کار کوچز سے فنی و تکنیکی مہارت حاصل کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

میر طارق بگٹی نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہوگا اور کامیاب کھلاڑیوں کو نیشنل جونیئر ٹیم میں شامل کیا جائے گا، ہاکی میں کسی کی سفارش نہیں چلے گی۔ صدر پی ایچ ایف نے مارچ 2024 سے ستمبر 2025 کے دوران فیڈریشن کی نمایاں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ 14 سال بعد بین الاقوامی ہوم سیریز کی میزبانی کا اعزاز دوبارہ پاکستان کو ملا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ہاکی کی بحالی کا سفر درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ تربیت، میرٹ کی بالادستی اور بین الاقوامی کامیابیوں کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔