اسپیکر بلوچستان اسمبلی سے جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ کی ملاقات

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق خان اچکزئی سے جمعہ کے روزجرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میرمراد بلوچ نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسپیکر عبدالخالق خان اچکزئی نے جرمنی کے قومی دن کے موقع پر میر مراد بلوچ کو مبارکباد دی اور جرمن عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں جنہیں مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل نے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔