ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ اور کمپوزٹ سرکل گوادر کے عملے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

جمعہ 3 اکتوبر 2025 20:15

× کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ اور کمپوزٹ سرکل گوادر کے عملے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے کی پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے قبضے میں لے لیں ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ اور کمپوزٹ سرکل گوادر کے عملے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان حاجی شریف، عبدالرحمن، ریاض اور نزیر احمد کو کوئٹہ اور گوادر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیںملزمان کے قبضے سے 1072 امریکی ڈالر، 5770 افغانی، 2485 ترکش لیرا ،9 لاکھ انڈونیشن روپیہ، 5.3 ملین ایرانی ریال ،27 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کرلئے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے گرفتار ملزمان سے موبائل فونز، 23 سے زائد چیک بکس بھی برآمد ملزمان کے زیر استعمال بینک اکاونٹس سے کروڑوں روپے ک حوالہ ہنڈی سے متعلق ٹرانزیکشنز کی گئی گرفتار ملزمان سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں