پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

جمعہ 3 اکتوبر 2025 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق امیدوار اپنی درخواستیں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل کے نام ارسال کریں،درخواست کے ساتھ پچاس ہزار روپے (50,000) کا بینک ڈرافٹ منسلک کرنا لازمی ہوگا، جو کہ درج ذیل پتے پر 08 اکتوبر 2025 تک جمع کرایا جائے۔