محسن نقوی کی بلوچستان کے ضلع شیرانی میں 7 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

جمعہ 3 اکتوبر 2025 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائے۔کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔