Live Updates

پنجاب میں سیلاب سے45لاکھ افراد متاثر ہوئے ، متاثرین کا سروے ایک مہینے میں مکمل ہوگا وزیر اطلاعات پنجاب

جمعہ 3 اکتوبر 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سروے ٹیمیں متاثرہ افراد،کسانوں،مکانات،فصلوں اور جانوروں کا سروے کررہی ہیں۔پنجاب میں سیلاب سے دس یا بیس لوگ نہیں 45لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں،اتنے بڑے پیمانے پر متاثرین کا سروے ایک مہینے میں مکمل ہوگا،جمعہ کے روزمزمل اسلم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بونیر،صوابی اور سوات میں سیلاب سے ہزاروں لوگ متاثرہوئے ،کیا ان سب کو کے پی حکومت نے امداد دے دی؟عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپکے وزیر اعلیٰ ہر مہینے وفاق کو فنڈز کیلئے خط لکھتے ہیں اور آپ یہاں شیخ چلی کی طرح شیخیاں بکھیر رہے ہیں۔

کے پی کابینہ کے دو وزرا نے آپکے وزیراعلی کی کرپشن کی کہانیاں سنا کر استعفے دیے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہمہ وقت کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ سیلاب متاثرین کے نام پر قرض یا امداد نہیں مانگیں گی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کے27اضلاع میں سیلاب متاثرین کے سروے کیلئے 1857ٹیمیں مصروف ہیں۔

سروے ٹیمیں متاثرہ افراد،کسانوں،مکانات،فصلوں اور جانوروں کا سروے کررہی ہیں۔پنجاب میں سیلاب سے دس یا بیس لوگ نہیں 45لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔اتنے بڑے پیمانے پر متاثرین کے سروے ایک مہینے میں مکمل ہوگا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز خود سیلاب سے متاثرہ ہر فرد کے پاس جاکر انکی مدد کریں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز ایک خودار لیڈر کی بیٹی ہیں،وہ کسی کے سامنے مدد کیلئے ہاتھ نہیں پھیلائیں گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات