اسلام آباد ہائیکورٹ، پاکستان بوائے اسکاٹس کے چیف کمشنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار

عدالت نے سرفراز قمر ڈاہا کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کر دیا

جمعہ 3 اکتوبر 2025 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے سکاٹس کے چیف کمشنر کے عہدے سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے سرفراز قمر ڈاہا کو عہدے پر بحال کر دیا اور ڈاکٹر ریاض کی بطور چیف کمشنر تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس خادم حسین سومرو نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ صدر کا 31اگست کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے جس کے ذریعے ڈاکٹر ریاض کو چیف کمشنر تعینات کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرفراز قمر ڈاہا کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ان کے عہدے پر بحال کر دیا۔عدالت نے کہا کہ آئندہ الیکشن کا عمل شروع ہو چکا ہے اور مستقبل میں چیف کمشنر کی تعیناتی شفاف طریقے سے عمل میں لائی جائے گی۔