ٓ پارٹی کارکنان پارٹی کے پروگرام، پالیسی اور نظم وضبط کے پابند ہیںپشتونخواملی عوامی پارٹی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 21:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسی اور موقف واضح ہے پارٹی کارکنان پارٹی کے پروگرام، پالیسی اور نظم وضبط کے پابند ہیں۔ سوشل میڈیا پر نام نہاد، غیر سیاسی، غیر جمہوری، اخلاقی سے عاری عناصر اور سہولت کاروں و آلہ کاروں کی نازیبا گفتگو، فیس بک مواد پر تبصرے کرنے اور ان پر اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے اپناقومی سیاسی جمہوری پروگرام کو آگے بڑھائیں۔

ایسے عناصر معاشرے کے مہذب افراد، سیاسی، جمہوری قائدین، علما کرام، قبائلی مشران پر بیجا منفی تنقید کرکے سستی شہرت کے حاصل کرنے اور معاشرے میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بچانے میں مصروف ہیں لیکن غیور عوام ایسے عناصر کو مستردکرچکے ہیں اور پارٹی کارکنان ایسے مردوں میں سانس پھونکنے سے گریز کرے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی رابطہ سیکرٹری گل خلجی، ضلع مالیات سیکرٹری ڈاکٹر تواب اچکزئی، ضلع معاون فضل خان ترین، علاالدین اچکزئی،ڈاکٹر رمضان اچکزئی اور نور بیدار نے ضلع کوئٹہ تحصیل صدر سے مربوط پشتون باغ دوئم خان شہید علاقائی یونٹ کے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس کی صدارت تحصیل صدر کے سیکرٹری نعیم پیر علیزئی جبکہ اجلاس کی کارروائی تحصیل سینئر معاون سیکرٹری راحت بازئی نے سرانجام دی۔ نومنتخب کابینہ سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری منان خان بڑیچ نے حلف لیا۔کانفرنس میں صداقت خان اچکزئی علاقائی سیکرٹری، مطیع اللہ خان سینئر معاون سیکرٹری،اتل خان اطلاعات سیکرٹری، ولی محمد خان مالیات سیکرٹری،غلام جان اچکزئی رابطہ سیکرٹری،حاجی یحیی خان نورزئی اور ملک حیات خان معاونین منتخب ہوئے۔

مقررین نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کی تاریخ ساز جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں آج بھی آئین کی بالادستی، جمہور کی حکمرانی، قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن، ملکی تمام اداروں کو آئین کے دائرہ کار ودائرہ اختیار کا پابند بنانے کے لیے جاری جدوجہد میں پارٹی کارکنوں کو ہر قسم کے حالات کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔ جمہوریت کے لیے پارٹی نے اپنے کارکنوں کے سروں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور اکتوبر کا مہینہ 7اکتوبر کے شہدائے جمہوریت اور 11اکتوبر کے شہدائے وطن کی یاد کو تازہ کرتا ہے۔

مقررین نے کہاکہ پارٹی چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ملک کے بڑے اپوزیشن پارٹیوں کے جمہوری اتحاد کی سربراہی کررہے ہیں اور اس تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ملک کے تمام سیاسی جمہوری کارکنوں، جمہوری قوتوں کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں