Live Updates

جنوبی افریقہ کی کر کٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کی سکیورٹی سمیت تمام ترتیاریوں کو حتمی شکل دیدی گی

جنوبی افریقہ کی کر کٹ ٹیم 7اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی اور 9نومبر تک پاکستان میں رہے گی پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کر کٹ ٹیم دوٹیسٹ میچز ،تین ٹی 20میچز اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی جبکہ تینوں ون ڈے میچز فیصل آباد کے انٹرنیشنل اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

اتوار 5 اکتوبر 2025 18:40

-فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2025ء)جنوبی افریقہ کی کر کٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کی سکیورٹی سمیت تمام ترتیاریوں کو حتمی شکل دیدی گی ، جنوبی افریقہ کی کر کٹ ٹیم 7اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی اور 9نومبر تک پاکستان میں رہے گی پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کر کٹ ٹیم دوٹیسٹ میچز ،تین ٹی 20میچز اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی جبکہ تینوں ون ڈے میچز فیصل آباد کے انٹرنیشنل اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، فیصل آباد 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا، فیصل آباد کے کرکٹ شائقین میں خوشی کی لہر ،آن لائن کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ قذافی اسٹیڈیم میں 15 اکتوبر کو کھیلا جائے اور دوسرا ٹیسٹ میچ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کوراولپنڈی اور بقیہ دو میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا تیسرابڑا شہرفیصل آباد 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا، جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے میچز کی سیریز 4 تا 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم ضلعی انتظامیہ کے زیر کنٹرول ہے یہاں پر اسٹیڈیم سے انتظامیہ کروڑوں روپے سالانہ ریونیو حاصل کرتاہے جس کی وجہ سے پی سی بی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان کشمش رہتی ہے پی سی بی اسٹیڈیم کو اپنے کنٹرول میں لانا چاہتی ہے اور ضلعی انتظامیہ اسٹیڈیم کا کنٹرول چھوڑنا نہیں چاہتی اس وجہ سے فیصل آباد کے کرکٹ شائقین کو پی سی بی کی جانب سے نظرانداز کردیا جاتاہے فیصل آباد کے سپورٹس جنرٹلسٹ چیئرمین و پریس کلب کے سابق صدر مقبول احمد لودحی ، صدر میاں بشیر اعجاز ،سیکرٹری سردار احمد ،سینئر نائب صدر اشفاق احمد مغل اور دیگرکرکٹ شائقین نے سیریز کی میزبانی، خاص طور پر فیصل آباد میں ون ڈے کرکٹ کی واپسی پر جوش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم جنوبی افریقہ اور پاکستانی ٹیموںکا خیرمقدم کرتے ہیں، 17 سال بعد فیصل آباد میں ون ڈے کرکٹ کی واپسی ایک خاص لمحہ ہے۔انٹرنیشنل اقبال اسٹیڈیم ہماری کرکٹ تاریخ میں ایک فخر کی جگہ رکھتا ہے، اور ہم اس علاقے میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر پرجوش ہیںاور چیئرمین پی سی بی سیدمحسن نقوی سے امید کرتے ہیں وہ آئندہ فیصل آباد کے کرکٹ شائقین کو نظرانداز نہیں کریں گے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات