گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی درہ آدم خیل میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملہ کی مذمت

پیر 6 اکتوبر 2025 16:42

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی درہ آدم خیل میں پولیس چوکی پر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیر کے روز درہ آدم خیل میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے حملہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔گورنر فیصل کریم کندی نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،دہشتگری کیخلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔