شیخ سر عبدالقادر ویلفیئر سوسائٹی نے بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

گل فشاں پارک میں پودا لگاکر مہم کا آغاز ،نوجوان نسل کو شجر کاری کی جانب راغب کرنے کیلئے مہم کا حصہ بنایا جائیگا شجر کاری درجہ حرات میں توازن بر قرار رکھنے کا سب سے موثر طریقہ ہے ‘ شاہد قادر کا پروقار تقریب سے خطاب

پیر 6 اکتوبر 2025 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) شیخ سر عبدالقادر ویلفیئر میموریل سوسائٹی نے بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ،مہم کے تحت شہری علاقوں میں پودے لگانے اور ان کی نگہداشت پر بھرپور توجہ مرکوز کی جائے گی جبکہ نئی نسل کو شجر کاری کی جانب راغب کرنے کیلئے خصوصی طور پر مہم کا حصہ بنایا جائے گا ۔اس سلسلہ میں پروقار افتتاحی تقریب لاہور کے علاقہ نیو چوبرجی پارک میں واقع گل فشاں پارک میں منعقد کی گئی جس میں کالم نویس شاہد قادر اور شیخ سر عبد القادر ویلفیئر میموریل سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری اسد قادر نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا جبکہ تقریب میں موجود بچوں محمد مرتضی ،ابوبکر ،تیمور ، فیروز اور دیگر سے بھی پودا لگوایا گیا ۔

تقریب میں شیخ سر عبدالقادر ویلفیئر میموریل سوسائٹی کے صدر جاوید قادر ، صدر گل فشاں پارک قاضی انوار ، چیئرمین روبی جٹ ، ملک عمران،ملک نوید،ملک عبداللہ ، وقار بابری، بابا عابد حسین ،عبداللہ عمران ، روبنسن عارف ،ملک فراز، حسنین بن اسد ،پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے سپر وائزر محمد شفقت ،سید فراز شاہ،سید فہد شاہ ، حافظ عثمان ،عثمان علی،عبداللہ قادر، عرفان رشید، رضی بن آصف ، ملک ریاض منیر ، ملک شہزاد اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اہل علاقے کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے شہری علاقوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کرنے پر شیخ سر عبد القادر ویلفیئر میموریل سوسائٹی کے منتظمین کی بھرپور پذیرائی کی ۔سوسائٹی کی جانب سے پودے لگانے اوران کی نگہداشت کے لئے سبز رنگوں سے مزین رکشے بھی تیار کئے گئے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد قادر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں نے زمین کے درجہ حرارت میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے جس کے اثرات پاکستان سمیت کئی ممالک میں شدت سے محسوس کیے جا رہے ہیں۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ کے بڑھتے اخراج کو روکنے اور درجہ حرارت میں توازن برقرار رکھنے کا سب سے موثر طریقہ شجرکاری ہے۔جنگلات کے تیزی سے خاتمے کے باعث بارشوں کے نظام میں بیگاڑ، سیلابوں میں اضافہ اور زمین کی زرخیزی میں کمی جیسے مسائل جنم لے رہے ہیں۔میں شیخ سر عبد القادر میموریل سوسائٹی کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس سنگین مسئلے کا ادراک کرتے ہوئے اس مہم کا آغاز کیا ۔