ًماسکو میں افغانستان پر چار ملکی رابطہ گروپ کا اجلاس، ماسکو فارمیٹ کے ایجنڈے پر مشاورت

ٍروس، چین، ایران اور پاکستان کے نمائندوں کی شرکت، ماسکو فارمیٹ اجلاس 7 اکتوبر کو ہوگا

پیر 6 اکتوبر 2025 21:25

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2025ء) افغانستان میں امن، استحکام اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے ماسکو میں ایک اہم علاقائی چار رکنی گروپ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں روس، چین، ایران اور پاکستان کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مشاورت اور آئندہ اقدامات کے لیے ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔

روسی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے روسی وفد کی قیادت کی۔ چار رکنی گروپ دراصل "ماسکو فارمیٹ مشاورت" کا ایک رابطہ گروپ ہے جو خطے کے اہم ممالک کے درمیان افغانستان کے مسئلے پر قریبی تعاون اور ہم آہنگی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکاء نے ماسکو فارمیٹ کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر تفصیل سے مشاورت کی۔

اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں اختتامی اعلامیے کے مسودے پر بھی غور کیا گیا، جسے 7 اکتوبر کو ماسکو فارمیٹ کے باقاعدہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔روسی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس 7 اکتوبر 2025 کو ماسکو میں منعقد ہوگا، جس میں افغانستان سے متعلق خطے کے وسیع تر مفادات، انسانی بحران، انسداد دہشت گردی، اور طالبان حکومت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ماسکو فارمیٹ 2017 سے خطے کے ممالک کے درمیان افغانستان پر مشاورت کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے، جس کا مقصد افغان عوام کی فلاح، دہشت گردی کے خاتمے اور سیاسی استحکام کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کرنا ہی