
بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کیلئے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری پاکستان آئیں گے
منگل 7 اکتوبر 2025 22:16

(جاری ہے)
یاتری ننکانہ صاحب، فاروق آباد، شیخوپورہ، حسن ابدال، کرتارپور، ایمن آباد اور لاہور سمیت مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے ہدایت کی کہ یاتریوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی، میڈیکل، رہائش اور ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب سمیت تمام گوردواروں میں گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی برقرار رکھی جائے۔صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ "یہ معاملہ پاکستان کی عزت و وقار کا ہے، اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔" انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ امیگریشن کے لیے ایف آئی اے اضافی کاؤنٹرز قائم کرے تاکہ یاتریوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اور متروکہ وقف املاک بورڈ باہمی اشتراک سے تمام انتظامات مکمل کریں گے جبکہ محکمہ اقلیتی امور اور متروکہ وقف املاک بورڈ اپنے فوکل پرسنز بھی نامزد کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور گوردواروں کے اطراف میں ایسی خوراکی اشیاء کی فروخت ممنوع ہو گی جو سکھ مذہب میں منع ہیں۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید ہدایت دی کہ تمام گوردواروں کے نزدیک واک تھرو گیٹس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کو بھی فوری طور پر مکمل کیا جائے تاکہ یاتریوں کی آمد و رفت میں آسانی ہو۔ صوبائی وزیر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تیاریاں انتہائی ذمہ داری اور تندہی سے مکمل کریں تاکہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین میزبانی اور سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔اجلاس میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ساجد محمود چوہان، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر محمود چوہان اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ مختلف اضلاع کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شمولیت اختیار کی۔مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل کی صدر سے ملاقات؛ پاک افغان کشیدگی پر بریفنگ دی، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
سہیل آفریدی کے حلف کی تقریب میں دلچسپ صورتحال
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا پاک افواج کا افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک کرنے پر خراج تحسین
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا پہنچ گئے، پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری ایگزیبیشن میں شرکت کریں گے
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سابق سپیکر آغاسراج درانی کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت
-
صدر مملکت کی افغان سرزمین سے سرحد پار حملوں کی مذمت
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی ف کی درخواست خارج
-
سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت، مزید کارروائی جمعرات تک ملتوی
-
سوپاکستانی آئی ٹی کمپنیاں سعودی عرب میں رجسٹر، فِن ٹیک، ای کامرس، اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں جدید تکنیکی حل فراہم کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.