پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے میچ پر سوالیہ نشان لگ گیا

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کے لیے افغانستان فٹبال ٹیم کو تاحال پاکستان کے ویزے جاری نہ ہوسکے

منگل 7 اکتوبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کے لیے افغانستان فٹبال ٹیم کو تاحال پاکستان کے ویزے جاری نہ ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے میچ پر سوالیہ نشان لگ گیا۔رولز کے مطابق افغانستان ٹیم کو میچ سے 2روز قبل یعنی 7 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنا تھا، ویزوں کے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے افغانستان فٹبال ٹیم کا پروگرام غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغانستان فٹبال ٹیم نے کابل ایمبیسی میں 25 سے 27 ستمبر کے درمیان درخواستیں دیں تاہم کابل میں انٹرنیٹ بلیک آٹ کی وجہ سے کمیونیکشن کا عمل تاخیر کا شکار رہا۔ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)کو افغان فیڈریشن سے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ویزا ریفرنس نمبر ملے، ویزا ریفرنس ملنے کے بعد پی ایف ایف نے متعلقہ حکام کو پراسیس فاسٹ ٹریک کرنے کی درخواست کردی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع پی ایف ایف کے مطابق امید ہے جلد افغانستان فٹبال ٹیم کو پاکستان کے ویزے مل جائیں گے۔قائم مقام سیکریٹری پی ایف ایف شاہد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن افغانستان ٹیم کے ویزوں کا مسئلہ حل کرانے کیلئے کوشاں ہے۔انہوںنے کہاکہ 2برادار ممالک کے درمیان یہ فٹبال میچ خطے میں کھیل کی ترقی کے لیے اہم ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔