بیٹھک میں مریم نوازسمیت مرکزی و مقامی قیادت کو ’بندر‘ کہنے اور گالیاں دینے پر مقدمہ درج

اس حوالے سے تھانہ عطاء شہید سرگودھا پولیس کی طرف سے درج کی جانے والی ایف آئی آر کا متن سامنے آگیا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 8 اکتوبر 2025 12:10

بیٹھک میں مریم نوازسمیت  مرکزی و مقامی قیادت کو ’بندر‘ کہنے اور گالیاں ..
سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے ایک گاؤں کی بیٹھک میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت مرکزی و مقامی قیادت کو ’بندر‘ کہنے اور گالیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے تھانہ عطاء شہید سرگودھا میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جناب عالی گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 46 جنوبی کا سکونتی ہوں سابق کو نسلر ہوں اور مسلم لیگ ن کا نائب صدر ضلع سرگودھا ہوں، سائل نے الیکڑک بس کا استقبال کیا تو اس رات مسمی زاہد محمود ولد غلام محمد سکنہ 46 جنوبی نے نشہ کی حالت میں مسمی محمد اسلم ولد محمد بشیر سکنہ 46 جنوبی کی بیٹھک میں بیٹھ کر مسلم لیگ ن کے ممبر ڈاکٹر ذو الفقار بھٹی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مقامی ورکرز اور سائل کے بھائی توحید کو نازیبا گالیاں دیں اور ان سب کو جانوروں میں شمار کیا کہ تم سب لوگ ’بندر‘ ہو، اس کے علاوہ موبائل گروپ میں بھی میری اور میری فیملی کو گالیاں دیں۔

(جاری ہے)

sargodha fir
درخواست گزار کا ایف آئی آر کے متن میں کہنا ہے کہ مورخہ 29 ستمبر 2025ء کو محمد اسلم نے محمد زاہد محمود کو شراب پلا کر ہمارے بھائی پر بمعہ پینل قاتلانہ فائرنگ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر مسمیان محمد سعید ولد محمد بشیر اور محمد سہیل ولد محمد صدیق اقوام گوندل سکنائے دیہہ آگے اور ملزمان کی منت سماجت کرکے جان بخشی کروائی، ملزم زاہد محمود تھانہ ہٰذا میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے جو آئے روز نشہ کرکے گالیاں دیتا ہے اس لیے درخواست پیش کرتا ہوں کہ ملزمان کے خلف کارروائی کی جائے۔