500 ملین ڈالرز کی آمدنی کون چھوڑی! پاک بھارت میچ مجبوری بن گیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 17:28

500 ملین ڈالرز کی آمدنی کون چھوڑی! پاک بھارت میچ مجبوری بن گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) بھارتی ہاتھ تو نہیں ملاتے ہیں مگر اسپانسرز اور براڈ کاسٹرز کے آگے جھک جاتے ہیں، بھارتی بورڈ نے پاک بھارت میچ کو مجبور قرار دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی آفیشلز نے عالمی ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو مجبوری قرار دیدیا ہے، بی سی سی آئی کے آفیشل نے بھارتی اخبار کو انٹرویو میں اپنے بورڈ اور حکام کی مجبوری کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کو کرکٹ کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ باتیں کرنا آسان ہے مگر پاک بھارت میچ نہ کرانے پر اسپانسر اور براڈ کاسٹر راضی نہیں ہوئے۔برطانوی اخبار کے مطابق ہر پاک بھارت میچ سے تقریباً 500 ملین ڈالرز کی آمدنی ہوتی ہے، ایشیا کپ میں بھارتی ڈرامے بازی کے بعد سابق انگلش کپتان مائیکل اتھرٹن اپنی آرا بھی پیش کرچکے ہیں۔مائیکل اتھرٹن نے بتایا کہ اگر صورتحال کرکٹ مقابلوں میں بھی سیاسی رہتی ہے تو آئی سی سی کو چاہیے کہ وہ عالمی ایونٹس میں دوںوں ٹیموں کے میچز نہ کرایا کرے۔