جہلم ویلی میں بھی یوم شہدا زلزلہ کی یاد میں ڈپٹی کمشنر آفس ہٹیاں بالا میں دعائیہ تقریب کاانعقاد

بدھ 8 اکتوبر 2025 14:42

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) آزاد کشمیر بھر کی طرح جہلم ویلی میں بھی یوم شہدا زلزلہ کی یاد میں ڈپٹی کمشنر آفس ہٹیاں بالا میں دعائیہ تقریب کاانعقاد ہوا 8:52 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،صبح کا آغاز مساجد میں تلاوتِ قرآنِ کریم اور دعائیہ تقریبات سے کیا گیا، اس موقع پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محترمہ بینش جرال اور ایس پی جہلم ویلی عباس علی گردیزی اور دیگر نے کہا کہ8 اکتوبر 2005کے تباہ کن زلزلہ میں ہم نے اپنے بہت سارے پیاروں کوکھویا ہے۔

لیکن اس دن سے جڑی یادیں آج بھی ہمارے ذہین میں نقش ہیں۔وقت کے ساتھ بنیادی انفرسٹریکچر سکول کالجز، سڑکیں تو بحال ہوگئی لیکن ہمارے جوہم سے بچھڑے تھے وہ لوٹ کر نہیں آئے۔

(جاری ہے)

آج کادن ہمیں اس بات کااحساس دلاتاہے کہ زندگی بہار اورخزان کاحسین امتزاج ہے،خوشیاں اور غم انسانی زندگی کا حصہ ہیں، بعد ازاں انہوں نے کہا ہم پاکستان اور دیگر تمام ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری اس مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا یکجتی اور ایصار کا بے مثال کردار ادا کیا ہم یہ دعا کرتے ہیں کہ اللّٰہ تعالٰی ہمیں بہتری کی طرف گامزن کرے ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھنے کی صلاحیت عطاء کرے اور ہمیں اپنی آزمائشوں سے محفوظ رکھے،بطورِ انسان ایک دوسرے کے دکھ درد کو بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے،انہوں نے کہا زلزلہ 2005 میں آزاد کشمیر کے ہزاروں لوگ شہید اور زخمی ہوئے لاکھوں بے گھر ہوئے اس ہولناک زلزلے میں ہونے والے ناقابل تلافی جانی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں تاہم قدرتی آفات سے آگاہی حاصل کر کے اس کے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ بحالی اور تعمیر نو کے عمل قومی میں اداروں نے توقعات سے بڑھ کر کام کیا جس سے زلزلے کے بعد آزاد کشمیر کے لوگوں میں ذہنی اور فکری سطح پر ایک مثبت تبدیلی آئی، اور یہ واحد موقع تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج پاکستانی قوم اور عالمی برادری نے بلا تفریق رنگ ونسل ایک مقصد کی خاطر متحد ہوئے جو کہ عالمی سطح پر ایک مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ہے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122کے اہلکاران،سیول ڈیفینس کے اہلکاران، ضلعی آ فیسران، علماء کرام، بلدیاتی نمائندہ گان، سیول سوسائٹی، عوام علاقہ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندہ غرض زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتح خوانی کی گئی اور لنگر کا بھی اہتمامِ کیا گیا-