وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا اورکزئی میں 19 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

بدھ 8 اکتوبر 2025 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے اورکزئی میں 19 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید، میجر طیّب راحت اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔امیر مقام نے کہا کہ زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں، پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے جس جرات، بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کیا وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔