مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری

جمعرات 9 اکتوبر 2025 14:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور مکینوں کو ہراساں کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجوری، ادھم پور، کشتواڑ اور اسلام آباد کے اضلاع میں فوجی آپریشن جاری ہیںجہاں بھارتی فورسزکی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور متعددعلاقوں کو محاصرے میں لیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں راجوری میں کنڈی کے علاقے بیرانتھب میں منگل کو پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ کے ایک کیمپ پر حملہ ہوا تھا۔ واقعے کے فورا بعد، فوجیوں نے مندر گالا، بیرنتھب، پنجناڑہ اور ساکری بیلٹ کو گھیرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی۔فوجی آپریشن کو پیر پنجال کے پہاڑی سلسلے تک بڑھا دیا گیا ہے جہاں بھارتی فورسز ڈرونز اور سراغ رساںکتوں کا استعمال کر کر رہی ہیں۔ ان علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے بار بار تلاشیوں، رات کے دوران چھاپوں اور نقل و حرکت پر پابندیوں کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔