پی سی بی کا کامیاب ترین ٹی ٹونٹی بائولر کو جنوبی افریقہ سیریز سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ

اگر اس فیصلے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو سلیکشن کمیٹی کی طرف سے واضح پیغام جائے گا کہ سلیکشن کا میعار بڑا نام ہونا نہیں کارکردگی دکھانا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 اکتوبر 2025 16:56

پی سی بی کا کامیاب ترین ٹی ٹونٹی بائولر کو جنوبی افریقہ سیریز سے ڈراپ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 اکتوبر 2025ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نامور تیز گیند باز کو ڈراپ کرنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے ٹی ٹونٹی سکواڈ کے کمبی نیشن پر غور کر رہا ہے، ایک نام کا سلیکشن سے محروم ہونے کا امکان ہے جو حارث رؤف ہے۔ 
پاکستانی میڈیا کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر کو گیند کے ساتھ خراب فارم کی وجہ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

31 سالہ پیسر نے اس سال کے ایشیا کپ کے دوران جدوجہد کی۔ 5 میچوں میں 9 وکٹیں لینے کے باوجود ان کا 9 رنز فی اوور کا اکانومی ریٹ بھارت کے خلاف فائنل سمیت اہم لمحات میں مہنگا ثابت ہوا جہاں حارث رؤف نے بغیر کوئی وکٹ لیے صرف 3.4 اوورز میں 50 رنز دیے اور بھارت نے ایک اور ٹرافی اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

 

ایشیا کپ 2025ء کا سیزن ان کے لیے مایوس کن رہا۔

اس سال 15 میچوں میں حارث رؤف نے 23 وکٹیں حاصل کیں لیکن اپنے کیرئیر کے اکانومی ریٹ 8.38 سے زیادہ 9.10 کے اکانومی ریٹ سے رنر دیے۔ 
اگر اس فیصلے کی تصدیق ہو جاتی ہے تو سلیکشن کمیٹی کی طرف سے واضح پیغام جائے گا کہ سلیکشن کا میعار بڑا نام ہونا نہیں کارکردگی دکھانا ہے۔
پی سی بی مبینہ طور پر محمد وسیم جونیئر کو دوسرے تیز گیند باز کا کردار دینے پر غور کر رہا ہے جبکہ ایشیا کپ سے باہر ہونے کے والے عباس آفریدی اور نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کی توقع ہے۔

حارث رؤف کے لیے یہ ممکنہ اخراج ایک ویک اپ کال کا کام کر سکتا ہے، وہ دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں شمار ہوتے ہیں لیکن انہیں اپنی جگہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اپنی کچھ خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ 
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔