سونیا مصطفی نے پاکستان کی پہلی خاتون فیفافٹبال ریفری بن کر صوبے کاسرفخر سے بلند کردیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:57

سونیا مصطفی نے پاکستان کی پہلی خاتون فیفافٹبال ریفری بن کر صوبے کاسرفخر ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان کی پہلی خاتون فیفا فٹبال ریفری کااعزاز حاصل کرنے والی اورناممکن کو ممکن بنانے والی سونیا مصطفی نے بلوچستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی سونیا مصطفی نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ سال 2010سے وہ فٹ بال سے منسلک ہے بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے قومی فٹ بال ٹیم کیلئے کھیلاہے ۔

2017میں ریفری کاایک کورس ہواتھا اس وقت میں ایک پلیئر کے طورپر فٹ بال کھیل رہی تھی لیکن وہ کورس کرنے پر مجھے ریفری کورس اچھا لگا لیکن وہ کورس میں مکمل نہ کرسکی ۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد 2018میں لاہور میں بلوچستان سے میرا سلیکشن ہوا تھا جس میں دوسرے صوبوں کی خواتین کھلاڑی بھی تھیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون کھلاڑی تھی جس نے لاہور میں فیفا ریفری کا فیزیکل ٹیسٹ کلیئر کیا تھا۔

میں نے اپنی محنت جاری رکھی آج قومی سطح پر بوائز اور گرلز میچز میں بطور ریفری خدمات سرانجام دے رہی ہوں ۔سونیا مصطفی نے بتایاکہ بلوچستان میں خواتین فٹ بال کے میچز کم ہوتے تھے بلوچستان ویمنز فٹ بال اکیڈمی کی بنیاد رکھی اس حوالے سے والدین کے پاس خود گئی اور انہیں اکیڈمی کے ماحول سے متعلق اعتماد میں لیا۔خواہش ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں ،ریفری کے طورپر میری فرائض موجود ہیں ۔سونیا مصطفی نے بتایاکہ فٹبال پلیئر سے ریفری بننے تک کا سفر آسان نہ تھا،مگر عزم ،حوصلہ اورجہدِ مسلسل نے سونیا مصطفی کو بلوچستان کا فخر بنا دیا۔