ْاے ایف سی ایشین کپ 2027 سعودی عریبیہ کوالیفائر ،پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں کل مدمقابل

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:00

ْاے ایف سی ایشین کپ 2027 سعودی عریبیہ کوالیفائر ،پاکستان اور افغانستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ 2027 سعودی عریبیہ کوالیفائر کے سلسلے میں ہوم میچ کل ( جمعہ ) جناح اسٹیڈیم پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ دوپہرٹھیک 2کھیلا جائے گا۔ افعانستان کی ٹیم ویزہ مسائل کی وجہ سے شیڈول سے کچھ لیٹ دو تین ٹولیوں میں پاکستان پہنچ چکی ہے کچھ کھلاڑی براستہ دبء اور باقی کھلاڑی بزریعہ پشاور پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

فٹبال کی عالمی تنظیم ’’فیفا‘‘کی طرف سے جاری کردہ ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں اسپین پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ فرانس دوسرے اور ارجنٹائن تیسرے نمبر پر ہے۔ٹوٹل 210ممالک رینکنگ میں شامل ہیں جس میں پاکستان کا نمبر 199ہے جبکہ جبکہ آج میچ میں مد مقابل ٹیم افغانستان ہم سے 28درجے بہتر پوزیشن پر ہے یعنی 161نمبر ہے۔پاکستان کی عالمی رینکنگ ہمارے اسپورٹس کو کنٹرول کرنے والے اداروں اور ارباب اقتدار کیلئے لمئحہ فکریہ ہے۔گزشتہ ایک ڈیڈھ سال میں جس طرح پاکستان انٹرنیشنل فٹبال میں شرکت کر رہا ہے اس سے کچھ امید بندھی ہے کہ پاکستان فٹبال میں کم از کم ماضی والی بہتر پوزیشن حاصل کرنے پر گامزن ہے۔