پاکستان کک باکسنگ ٹیم انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپین شپ میں شرکت کیلئے کولمبو روانہ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 22:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان کک باکسنگ ٹیم انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپین شپ (KFL) کولمبو سری لنکا 2025 میں شرکت کرنے کے لیے صدر پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن سمیع اللہ کا کڑ کی قیادت میں کوئٹہ سے کولمبو سری لنکا روانہ ہوگئی پاکستان کک باکسنگ کے نو رکنی ٹیم میں نصیب اللہ خان بھی شامل ہے جنھوں نے کک باکسنگ کے انٹرنیشنل مقابلے میں انڈیا کے باکسر کو ناک آؤٹ کیا پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن اپنی مدد آپ کے تحت پاکستان کے ٹیم کو غیر ملکی چمپئن شپ میں شرکت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر سمیع اللہ خان کاکڑ اپنی مدد آپ کے تحت ملک اور صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو غیر ملکی چمپئن شپ میں شرکت کرکے اپنے ملک اور صوبے کا نام روشن کرتے ہیں