Live Updates

دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کودھونڈنا ہوگا، افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی اورشہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔عامرڈوگر

جمعرات 9 اکتوبر 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) تحریک انصاف کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی عامرڈوگرنے کہاہے کہ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کودھونڈنا ہوگا، گجرات کے قصائی کومعلوم ہونا چاہئے کہ پاکستان کی پوری قوم اورمسلح افواج ان کے ناپاک عزائم کوناکام بنائیں گے۔ جمعرات کوقومی اسمبلی میں افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی اورشہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اورکزئی میں افواج پاکستان کے 11افسروں اورجوانوں نے جس طرح اپنی جانوں کانذرانہ دیا ہے وہ لائق تحسین ہے، شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

گزشتہ 25برسوں سے بالخصوص خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں دہشت گردی کی ہولی جاری ہے،ہمیں دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کودھونڈنا ہوگا، ہمیں برادرملک افغانستان کوانگیج کرنا چاہئے، جرگہ کرکے افغانستان سے لاجسٹک سپورٹ حاصل کرنے والے دہشت گردوں کامعاملہ اٹھاناچاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں پوری قوم نے مسلح افواج کاساتھ دیا، گجرات کے قصائی کومعلوم ہونا چاہئے کہ پاکستان کی پوری قوم اورمسلح افواج ان کے ناپاک عزائم کوناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین پرپاکستان کاموقف روزاول سے واضح ہے، قائداعظم محمدعلی جناح اورعلامہ اقبال کابھی یہی نظریہ تھا کہ فلسطین فلسطینی عوام کاحق ہے۔فلسطین امن معاہدہ اورسعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کے حوالہ سے ایوان کواعتمادمیں لیاجائے۔سعودی عرب کے ساتھ ہمارے جذباتی،مذہبی اورروحانی رشتے قائم ہے۔سعودی عرب کے ساتھ ہماری والہانہ محبت اورعقیدت ہے۔
Live غزہ امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات