قومی انڈر 19 ون ڈے کپ کے آٹھویں راؤنڈ میں راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور بلوز، پشاور، ایبٹ آباد، بہاولپور، لاہور وائٹس اور ڈیرہ مراد جمالی نے اپنے اپنے میچ جیت لیے

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) قومی انڈر 19 ون ڈے کپ کے آٹھویں راؤنڈ میں راولپنڈی، فیصل آباد، لاہور بلوز، پشاور، ایبٹ آباد، بہاولپور، لاہور وائٹس اور ڈیرہ مراد جمالی نے اپنے اپنے میچ جیت لیے۔ پشاور کے احمد حسین نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی نے فاٹا کو 165 رنز سے ہرا دیا۔

فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 264 رنز بنائے۔ علی مہدی رضوی نے 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فاٹا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میر حمزہ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فیصل آباد نے کراچی بلوز کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ کراچی بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 266 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

موسیٰ آزاد نے 130 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

جواب میں فیصل آباد نے مطلوبہ ہدف 47.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محمد صائم نے ناقابل شکست 146 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ لاہور بلوز نے کوئٹہ کو 73 رنز سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 194 رنز بنائے۔ کوئٹہ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نقیب اللہ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پشاور نے لاڑکانہ کو 8 رنز سے شکست دی۔ پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 124 رنز بنائے۔ لاڑکانہ کی ٹیم ہدف کا تعاقب نہ کر سکی اور پوری ٹیم 116 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ احمد حسین نے شاندار ہیٹ ٹرک کی اور 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایبٹ آباد نے سیالکوٹ کے خلاف 48 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ایبٹ آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172 رنز بنائے۔ نثار عالم نے نصف سنچری اسکور کی۔

سیالکوٹ کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 124 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عمر زیب اور ارسلان بشیر نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ بہاولپور نے آزاد جموں و کشمیر کو 24 رنز سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 223 رنز بنائے۔ تبسم رضا نے نصف سنچری اسکور کی۔ آزاد جموں و کشمیر مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری 199 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

لاہور وائٹس نے حیدر آباد کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔ حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 126 رنز بنائے۔ سعد نسیم نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور وائٹس نے مطلوبہ ہدف 24 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عالیان سلمان نے 68 رنز بنائے۔ ڈیرہ مراد جمالی نے اسلام آباد کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 140 رنز بنائے۔ جواب میں ڈیرہ مراد جمالی نے ہدف 26.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔